• news

قیادت کا فیصلہ بیرونی طاقتیں نہیں عوام کرینگے: لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم

دبئی (طاہر منیر طاہر) 2008ءکے این آر او کا ڈسا ہوا پاکستان اب 2013ءکے این آر او کا متحمل نہیں ہوسکتا، اس لئے اب اگلے پانچ سالوں کیلئے قیادت کا فیصلہ بیرونی طاقتیں نہیں بلکہ پاکستان کے عوام کریں گے، مشکلات اور مصائب میں گھری ہوئی پاکستانی قوم کو اب سیاسی افق پر صرف ایک ہی قابل اعتبار، تجربہ کار اور درخشندہ ستارہ نظر آرہا ہے، جس کا نام محمد نوازشریف ہے۔ پاکستان میں ہواﺅں کا رخ اب پاکستان کی خالق جماعت مسلم لیگ (ن) کے حق میں بدل چکا ہے، اس لئے ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگ جوق در جوق مسلم لیگ (ن) میں شامل ہو رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم نے قائداعظمؒ اور مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نوازشریف کی سالگرہ کے موقع پر ایک تقریب کے دوران کیا۔ چودھری نورالحسن تنویر، چودھری محمد شفیع، افتخار بٹ، چودھری محمد الطاف، شیخ محمد عارف، غلام مصطفی مغل اور مسلم لیگ (ن) دبئی کے صدر عبدالوحید پال کے علاوہ مسلم لیگ (ن) سعودی عرب اور بحرین کے اعلیٰ عہدیداران نے بھی شرکت کی۔

ای پیپر-دی نیشن