اوورسیز ایسوسی ایشن فورم کے رہنما اکرم قصوری پاکستان کے دورے پر چلے گئے
برسلز (نامہ نگار) پاکستان اوورسیز ایسوسی ایشن فورم انٹرنیشنل کے سینئر رہنما محمد اکرم قصوری پاکستان کے دورے پر روانہ ہوگئے، روانگی سے قبل کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان میں قیام کے دوران ملک کی اہم شخصیات سے ملاقاتیں کرکے انہیں پاکستانیوں کے مسائل سے آگاہ کریں گے، انہیں اوورسیز پاکستانیوں کے جذبات سے آگاہ کریں گے تاکہ پاکستان میں صاف شفاف ماحول قائم کرنے میں کاوشیں کی جائیں، عوام کو ان کے حقوق ملیں اور انہیں تحفظ ملے تاکہ اوورسیز پاکستانی اپنی دھرتی میں کاروبار کرسکیں۔