پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کا کوئی مستقبل نہیں: عمران خان
لاہور/ گوجرانوالہ (آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ہم اقتدار کیلئے نہیں ملک کی تقدیر بدلنے کیلئے تبدیلی لا رہے ہیں۔ (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کا اب کوئی مستقبل نہیں۔ دونوں کرپشن اور لوٹ مار کا حساب دینے کیلئے تیار ہو جائیں۔ پاکستان کے عوام میرے ساتھ ہیں۔ مجھے کسی اور کی حمایت کی ضرورت نہیں۔ تحریک انصاف گوجرانوالہ کے ضلعی رہنما رانا سجاد‘ تحریک انصاف کسان ونگ کے صدر انصر نت اور دیگر سے گفتگو کر رہے تھے۔ عمران خان نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ دونوں جماعتیں قوم کے سامنے بے نقاب ہو چکی ہیں اسلئے ان کا اب کوئی سیاسی مستقبل نہیں۔