• news

چیف جسٹس کی عمرے سے واپسی پر ملک آصف حیات کا حلف متوقع، چیئرمین ایف پی ایس سی کے عہدے پر فائز رہیں گے

 اسلام آباد(آئی اےن پی) سپریم کورٹ کے چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی عمرہ ادائیگی سے واپسی پر فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے نامزد چیئرمین صدر آصف علی زرداری کے سیکرٹری ملک آصف حیات کا آئندہ 48گھنٹوں میں عہدے کا حلف متوقع ہے۔ ملک آصف حیات کو صدر نے جسٹس (ر) بھگوان داس کی جگہ پر فیڈرل پبلک سروس کمشن کا چیئرمین نامزد کیا ہے جو اپنے عہدے کی مدت پوری کرکے ریٹائرڈ ہو چکے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن