دہلی میں ایک روزہ میچ دیکھنے کیلئے پاکستانی شائقین تین جنوری کو بھارت روانہ ہونگے
لاہور ( سپورٹس رپورٹر) پاکستان اور بھارت کے مابین 6 جنوری کو دہلی میں کھیلے جانےوالے ایک روزہ میچ دیکھنے کیلئے پاکستانی شائقین تین جنوری کو بھارت روانہ ہونگے ۔بتایاگیا ہے کہ بھارت جانے کے خواہشمند پاکستانی شائقین کرکٹ کو ویزے یکم جنوری کو ملنے کا امکان ہے جسکے بعد شائقین کرکٹ بذریعہ بس، ٹرین اور جہاز کے ذریعے لاہور سے دہلی روانہ ہوں گے۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق عبدالجلیل عرف چاچا کرکٹ بھی پاکستانی شائقین کرکٹ کے ہمراہ بھارت جائینگے۔