بھارتی تعصب، جنید خان، ناصر جمشید کی کارکردگی نظر انداز، دھونی بہترین کھلاڑی قرار
لاہور (وقت نیوز) پاکستان بھارت میچ میں ناصر جمشید اور جنید خان کی میچ وننگ کارکردگی کو نظرانداز کرکے ناکام ٹیم کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی کو مین آف میچ قرار دینے پر پاکستانی شائقین نے حیرانی کا اظہار کیا ہے وقت نیوز کے مطابق دھونی کی 113 رنز کی مزاحمتی اننگز اپنی جگہ لیکن پاکستان کی جانب سے بھارتی ٹاپ آرڈر کو فلاپ کرنے والے جنید خان اور اوپننگ سے پاکستان کو فتح دلانے والے سنچری میکر ناصر جمشید کی کارکردگی کو یکسر نظرانداز کر دیا گیا کمیٹی نے بھارتی شائقین اور ان کی ٹیم کو خوش کرنے ناکام ٹیم کے کپتان دھونی کو مین آف دی میچ قرار دیدیا۔ جس سے ناصر جمشید اور جنید کا حق مارا گیا۔