• news
  • image

برسبین انٹرنیشنل ویمنز ٹینس ٹورنامنٹ

برسبین (اے پی پی) سرینا ولیمز، پیٹرا کیویٹووا اور ڈینیلا ہینچووا نے برسبین انٹرنیشنل ویمنز ٹینس ٹورنامنٹ کا پہلا مرحلہ عبور کر لیا۔ آسٹریلیا کے شہر برسبین میں شروع ہونے والے ویمنز ایونٹ کے پہلے مرحلے میں عالمی نمبر تین امریکہ کی سرینا ولیمز نے ہم وطن کھلاڑی ورورا لیپچینکوا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 6-2 اور 6-1 سے ہرا کر دوسرے مرحلے میں جگہ بنا لی۔ عالمی نمبر چھ جمہوریہ چیک کی پیٹرا کیویٹوا نے اسپین کی کارلا ناوارو کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی، کیویٹوا کی جیت کا سکور 6-3 اور 6-4 رہا۔ ایک اور میچ میں سلواکیہ کی ڈینیلا ہینچووا نے اسپین کی لارڈیس لینو کو سخت مقابلے کے بعد 7-5 اور 6-2 سے مات دی۔

epaper

ای پیپر-دی نیشن