• news

طاہرالقادری آج نائن زیرو آئینگے، متحدہ کے جلسے میں شریک ہونگے: فاروق ستار

کراچی (نوائے وقت رپورٹ / ایجنسیاں) ایم کیو ایم کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ طاہرالقادری آج خود نائن زیرو آئیں گے۔ لاکھوں کارکن ان کا استقبال کرینگے۔ پنجاب کی فضاﺅں میں تحریک برپا ہو رہی ہے۔ ایم کیو ایم آج جناح گراﺅنڈ میں سفر انقلاب جلسہ کرے گی جس سے الطاف حسین خطاب کریں گے۔ یہ جلسہ پاکستان کے سیاسی منظر نامے میں نیا سورج لائے گا۔ طاہر القادری کی سکیورٹی واپس لینا پنجاب حکومت کا متعصبانہ اقدام ہے۔ رابطہ کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ طاہرالقادری کے لانگ مارچ میں شرکت کی جائے گی۔ اتوار کو رات گئے خطاب کی مزید تفصیل کے مطابق ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ فرسودہ نظام کو بدلنے کے لئے انقلابی جدوجہد کا آغاز ہو چکا ہے۔ قومی سلامتی کے ادارے بھی انقلاب کی لہر کا ساتھ دیں۔ ہر طبقہ فکر کے افراد 14جنوری کو لانگ مارچ میں شریک ہوں گے۔ مارچ جاگیردارانہ نظام کیخلاف فیصلہ کن وا رہو گا۔ اگر پاکستان اس طرح چلتا رہا تو ملک کو ناقابل تلافی نقصان ہو گا۔ اگر خدانخواستہ ایسا ہوا تو قومی سلامتی کے ادارے بھی اس کے ذمہ دار ہوں گے۔ تمام افراد 14جنوری کو تحریک منہاج القرآن کے لانگ مارچ میں بھرپور شرکت کریں۔ مخیر حضرات اور عوام سفر انقلاب کے لئے دل کھول کر عطیات جمع کرائیں۔

ای پیپر-دی نیشن