• news

حکومت کو کوئی خطرہ ہے نہ ہی قبل ازوقت الیکشن ہونگے: زرداری

کراچی (سٹاف رپورٹر) صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں، قبل از وقت انتخابات نہیں ہوںگے۔ وہ بلاول ہاﺅس کے صدارتی کیمپ آفس میں وزیراعلیٰ سندھ اور پیپلز پارٹی کے رہنماﺅں سے بات چیت کر رہے تھے۔ صدر نے رحیم یار خان سے آمد کے بعد بلاول ہاﺅس میں رفقاءسے ملاقاتیں کیں اور سیاسی صورتحال پر صلاح و مشورے کئے۔ صدر نے کہا کہ حکومت 5 سالہ مدت پوری کرے گی۔ نگراں سیٹ اپ پر تمام قوتوں سے مشاورت کی جائے گی۔ کراچی میں امن و امان قائم کیا جائے۔ جرائم پیشہ افراد کے گرد گھیرا تنگ کیا جائے۔ انہوں نے سندھ میں خسرہ سے بچوں کی ہلاکت کا سخت نوٹس لیا اور محکمہ صحت کو فوری اقدامات کے احکامات دیئے۔ صدر نے پولیو سے متعلق بھی اجلاس کی صدارت کی۔ وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات میں سندھ کی سیاسی اور امن و امان کی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔

ای پیپر-دی نیشن