• news

نئے سال کا دنیا بھر میں بھرپور استقبال، آتشبازی کی گئی

آکلینڈ + سڈنی + اسلام آباد + کراچی + لاہور (نیوز ایجنسیاں) 2013ءکا آغاز سب سے پہلے نیوزی لینڈ کے دارالحکومت آکلینڈ سے ہوا۔ دنیا بھر میں نئے سال کا بھر پور استقبال کیا گیا۔ دنیا بھر میں آتش بازی کی گئی، دینا میں جشن کا سماں ہے۔ پاکستان میں 2012ءکا آخری سورج تلخ اور شیریں یادوں کے ساتھ غروب ہوا، خوشیوں سے بھرے نئے سال کے لئے قوم پرامید ہے۔ سب سے پہلے اسلام آباد جبکہ سب سے آخر میں کراچی میں 2012ءکا آخری سورج 5 بجکر 54 منٹ پر غروب ہو گیا۔ اس سے پہلے نیوزی لینڈ اس کرہ ارض پر وہ مقام ہے جہاں نئے سال 2013ءکا آغاز ہوا تھا۔ جونہی گھڑی نے 12 بجائے آکلینڈ میں آسمان آتش بازی کے زبردست مظاہرے سے جگمگا اٹھا۔ نیویارک میں دس لاکھ افراد نئے سال سے وابستہ خواہشات رنگ برنگی پرچیوں پر لکھ کر آسمان کی طرف اچھلے۔ دنیا بھر سے ہزاروں لوگ روسی کہانی کے مشہور کردار فادر فراسٹ کو نئے سال کی مبارکباد اور تحائف بھیج رہے ہیں۔ نئے سال 2013ءکی آمد پر خوشی کی تقریبات کا انعقاد سب سے پہلی تقریب آسٹریلیا میں ہوئی جہاں سڈنی ہارپر برج پر بڑے پیمانے پر آتش بازی کی گئی۔ پاکستان میں سربراہ سنی تحریک محمد ثروت قادری کی ہدایت پر نیو ایئر نائٹ کے موقع پر ”شب دعا“ کے طور پر منایا گیا، جڑواں شہروں سمیت ملک بھر کے تمام بڑے اور چھوٹے شہروں میں محافل حمد و نعت اور دعائیہ اجتماعات منعقد کئے گئے جن میں ملکی سلامتی و استحکام کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ امریکی شہر نیویارک میں ٹائمز سکوائر پر بھی ایک بڑی تقریب کا اہتمام کیا گیا جہاں جنوبی کوریا کے اسٹارسا نے امریکی گلوکاروں کے ساتھ نئے سال کی خوشیوں کا رنگ دوبالا کیا۔

ای پیپر-دی نیشن