• news

گوالمنڈی: 30 لاکھ تاوان کیلئے اغواءہونیوالا والدین کا اکلوتا بیٹا قتل


لاہور (نامہ نگار)گوالمنڈی کے علاقہ میں 30 لاکھ روپے تاوان کے لئے اغواءہونے والے والدین کے اکلوتے بیٹے کی نعش مل گئی ہے جسے اس کے محلے دار نے گلا دبا کر قتل کرنے کے بعد لاش گھر کی چھت پر چھپادی تھی۔ پولیس نے نعش مردہ خانے جمع کراکر ملزم کے باپ اوردو بھائیوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ بتایاجاتا ہے کہ گوالمنڈی کے علاقہ گندا انجن کے رہائشی الطاف کا 17سالہ بیٹا بلال دو روز قبل اپنے محلے دار نواز کے بیٹے ثاقب کے ساتھ گلی میں موجود تھا۔ جس کے بعد بلال پراسرار طور پر غائب ہوگیا۔ بعدازاں بلال کے اہل خانہ سے 30لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا گیا جس پر بلال کے ورثاءنے پولیس سے رابطہ کیا۔ پولیس نے اس کے محلے دار ثاقب کا پتہ کیا تو وہ بھی گھر میں موجود نہیں تھا۔ پولیس نے شک پڑنے پر ثاقب کے گھر کی تلاشی لی تو اس کے گھر کی چھت سے بلال کی نعش مل گئی جسے گلہ دبا کر موت کے گھاٹ اتارا گیا تھا۔ جس پر پولیس نے ثاقب کے والد نواز اور دو بھائیوں شعیب اورادریس کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق مرکزی ملزم ثاقب کی گرفتاری کے لئے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اس جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔ علاوہ ازیں اکلوتے بیٹے کے قتل پر گھر میں صف ماتم بچھ گئی اور مقتول کی والدہ کو غشی کے دورے پڑتے رہے جبکہ اہلخانہ دھاڑیں مار کرروتے رہے۔
بیٹا قتل

ای پیپر-دی نیشن