• news

جیولری شاپ سے 6کروڑ کا سونا چوری، ڈاکوﺅں نے لاکھوں روپے چھین لئے


لاہور (اپنے نمائندے سے+ نامہ نگار) مزنگ میں چور جیولر کی دکان کی دیوار توڑ کر 6کروڑ روپے مالیت کا سونا، چاندی، پرائز بانڈ اور ڈائمنڈ کی تیار جیولری لے گئے، دیگر وارداتوں میں ڈاکوﺅں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے کی نقدی، زیورات، موبائل فون، گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں سے محروم کر دیا۔ مزنگ میں 75مین بازار میں دکان کا مالک عباس جیولر ہفتہ کی درمیانی شب دکان بند کرکے گھر چلا گیا۔ اتوار کی چھٹی کے بعد گذشتہ روز اس نے دکان کھولی تو چور دکان کی پچھلی دیوار توڑ کر 6کروڑ روپے کا 10کلو سونا، 3کلو چاندی، 2لاکھ کے پرائز بانڈ، ڈائمنڈ کی تیار جیولری اور ایک لاکھ روپے، ہنجروال میں ڈاکوﺅں نے منظور کے گھر میں گھس کر 7لاکھ روپے، زیورات و نقدی، شاہدرہ ٹاﺅن میں قیصر کے گھر سے 5لاکھ روپے، اقبال ٹاﺅن میں مسلم خان کے گھر سے 5لاکھ روپے، مغل پورہ میں مظہر کے گھر سے 4لاکھ روپے، اقبال ٹاﺅن میں افتخار سے موٹر سائیکل، 45ہزار روپے اور موبائل فون، شاہدرہ میں اویس سے موٹر سائیکل، 24ہزار روپے اور موبائل فون، اسلام پورہ میں ڈاکوﺅں نے ناصر کی فیملی سے ایک لاکھ روپے، زیورات و نقدی، گجر پورہ میں سجاد سے 45ہزار روپے اور موبائل فون چھین لیا۔ فیروزپور روڈ پر ڈاکوﺅں نے جامعہ اشرفیہ میں امام حافظ خالد حسین کے گھر میں گھس کر گن مینوں اور اہلخانہ کو یرغمال بنا لیا اور ساڑھے 17لاکھ روپے کا سامان لوٹ کر لے گئے۔ ڈاکو گن مینوں سے بندوقیں بھی چھین کر لے گئے۔ وحدت کالونی میں طاہر کا موبائل اورپرس، شمالی چھاﺅنی سے عطا الرحمان، راوی روڈ سے وسیم احمد، لٹن روڈ سے عامر سعید، فیصل ٹاﺅن سے طاہر کی گاڑیاں، بادامی باغ سے شہزاد کا رکشہ، مانگا منڈی سے نوازش، راوی روڈ سے احسن، فیصل ٹاﺅن سے عمیر، شاہدرہ سے اویس، ستوکتلہ سے امجد حسین، داتا دربار میں شہزاد، ہنجروال سے اویس، جنوبی چھاﺅنی سے مقصود، اقبال ٹاﺅن سے نعیم، کوٹ لکھپت سے اشفاق بٹ، اقبال ٹاﺅن سے اسامہ، قائداعظم انڈسٹریل ایریا میں اظہر، سبزہ زار سے علی، جنوبی چھاﺅنی سے اصغر علی اور نواب ٹاﺅن سے عمران کی موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔
وارداتیں

ای پیپر-دی نیشن