• news

رجسٹرار سپریم کورٹ کی پبلک اکاونٹس کمیٹی میں طلبی کے معاملے کی سماعت آج ہو گی

اسلام آباد (ثناءنیوز) سپریم کورٹ کا تین رکنی بینچ آج پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کی طرف سے رجسٹرار سپریم کورٹ کی طلبی کے معاملے کی سماعت کرے گا۔ کراچی بار ایسوسی ایشن کے صدر محمود الحسن کی طرف سے دائر پٹےشن کی سماعت کے لئے جسٹس اعجاز افضل خان‘ جسٹس گلزار احمد اور جسٹس شیخ عظمت سعید پر مشتمل بنچ تشکیل دے دیا گیا۔ رجسٹرارسپریم کورٹ کو پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کے سامنے پیش ہونا چاہئے یا نہیں‘ فیصلہ عدالت عظمی کا 3 رکنی سپیشل بینچ کرے گا۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ رجسٹرار سپریم کورٹ کو پارلیمنٹ کی کمیٹی میں طلب کرنا آئین کی شق 68 کی خلاف ورزی ہے کیونکہ آئین نے ججوں کے کنڈکٹ کو پارلیمنٹ کے کسی بھی فورم پر زیر بحث لانے پر پابندی عائدکی ہے اور اعلیٰ عدلیہ کے اخراجات کو آئین کی شق 78 اور 88 میں پارلیمنٹ کی نگرانی سے آزادکیا ہے۔ درخواست میں رجسٹرار سپریم کورٹ کوکمیٹی کی جانب سے جاری نوٹس کو اختیارات سے تجاوز اور غیر قانونی قرار دینے کی استدعا کی گئی اور درخواست کی گئی کہ رجسٹرار سپریم کورٹ کوکمیٹی کے سامنے پیش ہونے سے روک دیا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن