لانگ مارچ سے جمہوریت کو نقصان نہیں ہو گا: لطیف کھوسہ
کوئٹہ (آئی این پی) سابق گورنر پنجاب اور صوبائی حکومت کے وکیل لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ طاہر القادری کی جانب سے لانگ مارچ سے جمہوریت کو کوئی نقصان نہیں ہوگا بلکہ وہ اس پر مبارکباد کے مستحق ہیں کہ ان کی جانب سے ایسا اقدام خوش آئند ہے۔ الطاف حسین سمےت دیگر بھی آئیں اور عوام کی خدمت کریں تو بھی اچھا ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر طاہر القادری سمیت دیگر ریاست کا نقصان نہیں چاہیں گے اور نہ ہی جمہوریت ان کے اس عمل سے لڑکھڑائے گی۔ کھوسہ نے کہا کہ وہ ایک جماعت کا حصہ ہیں جو ایک خاندان جیسا ہے پیپلزپارٹی کے تمام عہدے امانت ہیں جب انہیں صدر مملکت نے بلایا تو وہ اپنا استعفیٰ جیب میں ڈال کر گئے اور انہیں امانت واپس کردی ۔ انہوں نے کہا کہ انہیں کچھ اور عہدوں کی بھی پیشکش کی گئی ہے جسے انہوں نے قبول نہیں کیا ۔