قائمہ کمیٹی نے پی ٹی اے، یونیورسل سروس فنڈ کو ناکام ادارے قرار دیدیا
اسلام آباد (آئی این پی) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی اور یونیورسل سروس فنڈ کو ناکام ادارے قرار دیتے ہوئے وزیراعظم راجہ پرویز اشرف سے سفارش کی ہے کہ وہ وزارت آئی ٹی کے مستقبل کا فیصلہ خود کریں جبکہ کمیٹی نے قرار دیا کہ پی ٹی اے نے گرے ٹریفکنگ اور تھری جی لائسنس کی نیلامی میں بد انتظامی کے ذریعے قومی خزانے کو کھربوں روپے کا نقصان پہنچایا ، پی ٹی اے حکام نے اعتراف کیا ہے کہ پی ٹی اے گرے ٹریفکنگ کی روک تھام کے لیے ناکام رہی ہے ،دستیاب وسائل سے صرف 13فیصد کا کنٹرول ممکن ہے جبکہ 83 فیصد گرے ٹریفکنگ کی رو ک تھام کےلئے نظام موجود نہیں ۔ کمیٹی کا اجلاس چیئرمین برجیس طاہر کی زیر صدارت پیر کو پارلیمنٹ ہاﺅس میں منعقد ہوا۔