کراچی میں حلقہ بندیاں، سپریم کورٹ کے فیصلہ پر عملدرآمد کرایا جائے: محمد حسین محنتی
کراچی (آئی این پی) جماعت اسلامی کراچی کے امیر محمد حسین محنتی نے چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) فخرالدین جی ابراہیم کے نام خط میں سپریم کورٹ کی جانب سے انتخابی حلقہ بندیوں اور فوج اور ایف سی کی نگرانی میں انتخابی فہرستوں کو درست کرنے کے احکامات کے خلاف چیف الیکشن کمشنر کے بیان پر گہری تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے سپریم کورٹ کے فیصلے کو اس کی روح کے مطابق نافذ کیا جائے ۔