2012: کئی واقعات نے دنیا کے منظر نامے پر گہرے نقوش چھوڑے
دمشق/جدہ/برما/نئی دہلی(اے پی اے+ این این آئی) 2012میں پیش آنے والے کئی واقعات نے دنیا کے سیاسی و جغرافیائی منظر نامے پر گہرے نقوش چھوڑے ہیں۔ 2012 عرب ممالک کے رہنماﺅں کےلئے اچھا ثابت نہیں ہوا،شام ،مصر لیبیاءاوریمن سمیت کئی ممالک میں آنے والے انقلابوں نے کئی کئی سالوں سے اقتدارپر قابض حکمرانوں کو جیلوں میں بھیج دیا۔20برس بعدآنگ سوچی کی رہائی،اوباما کا دوبارہ منتخب ہونا ،ملکہ برطانیہ کی تخت نشینی کی تقریبات اور پیوٹن کاتیسریی بار منتخب ہونا ہم واقعات رہے ۔غزہ اسرائیل جنگ میں فلسطینی شہادتیں،اجمل قصاب کی پھانسی اور نئی دہلی میں گینگ ریپ میں ہلاک ہونے والی طالبہ توجہ کا مرکز رہے۔