• news

پنجاب: 6 ماہ میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے 151 ارب روپے سے زائد رقم کی منظوری

 لاہور (کامرس رپورٹر ) حکومت پنجاب نے رواں مالی سال2012-13 کی پہلی ششماہی (ماہ جولائی تا ماہ دسمبر ) میںصوبہ بھر میں ترقیاتی منصوبوں کی مد میں151ارب52کروڑ67لاکھ 77 ہزار روپے کی خطیر رقم کی منظوری دی۔۔ محکمہ پی اینڈ ڈی کی جاری کردہ ششماہی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے لئے صوبہ کے ترقیاتی بجٹ کا کل حجم 2کھرب10ارب روپے ہے۔ محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی جانب سے جولائی 2012سے دسمبر2012 تک پہلی ششماہی کے دوران مجموعی طور پر پی ڈی ڈبلیو پی کے 25 خصوصی اجلاس زیر صدارت چیئرمین پی اینڈ ڈی منعقد کیے گئے، اور اس صوبائی ڈویلپمنٹ فورم میں 21 ڈویلپمنٹ سیکٹرز کے کل 134 ترقیاتی منصوبوںو سکیموں کے لیے مجموعی طور پر 151ارب52کروڑ67لاکھ 77 ہزار روپے جاری کرنے کی منظوری دی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن