• news

پی سی بی کا جوابی اقدام‘ بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کیلئے کھلاڑیوں کو این او سی جاری نہ کرنے کا فیصلہ

لاہور (سپورٹس رپورٹر) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی جانب سے سکیورٹی کا بہانہ بنا کر ٹیم کو دورہ پاکستان نہ بھجوانے کے اعلان کے بعد بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کے لئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹرز کو این او سی جاری نہ کرنے پر غور شروع کر دیا۔ بنگلہ دیش لیگ کے لئے پاکستان کے 51 کھلاڑیوں کی شرکت متوقع تھی۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین چوہدری ذکاءاشرف نے اس بات کا فیصلہ کر لیا تاہم اعلان کرنا باقی ہے۔ واضح رہے کہ اگر پاکستان کرکٹ بورڈ قومی کرکٹرز کو اجازت نہیں دیتا تو بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے لئے لیگ کا انعقاد ناممکن ہو جائے گا۔ بنگلہ دیش پریمیئر لیگ 2013ءکے ایڈیشن کے لئے کھلاڑیوں کی نیلامی 20 دسمبر کو ہوئی تھی جس میں سب سے زیادہ بولی میزبان ملک کے شکیب الحسن کی 3 لاکھ 65 ہزار ڈالر لگی تھی جبکہ پاکستان کی طرف سے عمران نذیر کی بولی 2 لاکھ 80 ہزار ڈالر لگی۔ سابق کپتان شاہد آفریدی 2 لاکھ 75 ہزار ڈالر بولی لگی تھی۔ 

ای پیپر-دی نیشن