• news

مذاکرات میں سنجیدہ ہیں، ہم نے شرائط رکھیں نہ حکومت رکھے : ترجمان طالبان

پشاور (نوائے وقت رپورٹ) ترجمان کالعدم تحریک طالبان احسان اللہ احسان نے کہا ہے کہ مذاکرات کیلئے ہم نے کوئی شراط نہیں رکھیں، حکومت بھی نہ رکھے۔ حکومت سے نتیجہ خیز مذاکرات کے حق میں ہیں۔ حکومت کی طرف سے مذاکرات کے بارے میں جواب کے منتظر ہیں۔ مذاکرات کیلئے رحمن ملک قبول نہیں وہ غیرسنجیدہ ہیں۔ حکومت مذاکرات میں رحمن ملک کے سوا جس کو مرضی سامنے لائے۔ لانگ مارچ پر حملہ کرنے یا نہ کرنے پر تبصرہ نہیں کروں گا۔ طاہرالقادری، ایم کیو ایم، پیپلزپارٹی اور اے این پی کے خلاف پہلے ہی اعلان جنگ کر رکھا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن