• news

متحدہ کی جانب سے طاہر القادری کی حمایت، سندھ بلدیاتی ایکٹ میں تبدیلی کا فیصلہ

کراچی (اے پی اے) ایم کیو ایم کی ڈاکٹر طاہر القادری کی بھرپور حمایت کے بعد پیپلز پارٹی سندھ نے بلدیاتی نظام میں دوبارہ تبدیلی کا فیصلہ کر لیا۔ گذشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سندھ کے وزیر بلدیات آغا سراج درانی نے کہا ہے کہ ہم نے پہلے ہی کہا تھا کہ بلدیاتی نظام میں کی گئی ترامیم حتمی نہیں۔ انہوں کہا کہ اب فیصلہ کیا گیا ہے کہ بلدیاتی نظام میں ترامیم سے ناراض ہونے والی اتحادی جماعتوں سے مشاورت کر کے دوبارہ ایسا بلدیاتی نظام لایا جائےگا جس سے تمام ناراض اتحادیوں کے تحفظات دور ہو سکیں۔ آغا سراج درانی نے کہا کہ ایم کیو ایم سمیت سندھ میں تمام اتحادی ہمارے لئے اہم ہیں اس لئے ہم نے ناراض اتحادیوں کو منانے کیلئے ان سے رابطے کا فیصلہ کیا تاکہ بلدیاتی نظام کے متعلق ان کے تحفظات دور کئے جا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ناراض اتحادی سندھ کے بلدیاتی نظام کو تبدیل کرنے کیلئے جو تجاویز دینگے ان کو بلدیاتی نظام کا حصہ بنایا جائیگا۔

ای پیپر-دی نیشن