• news

روسی سفارت خانے کے اہلکار کا تیز رفتاری پر چالان‘ گاڑی سمیت تھانے بند

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) روسی سفارتخانے کا اہلکار بلیو ایریا میں تیز رفتاری سے ڈرائیونگ کرتے ہوئے ٹریفک پولیس نے پکڑ لیا جس کی گاڑی بند کر کے اسے تھانہ کوہسار منتقل کر دیا گیا، روسی سفارتخانے کی سکیورٹی کے افسران بھی تھانے پہنچ گئے، اوور سپیڈنگ پر ٹریفک پولیس نے روسی سفارتخانے کی ڈپلومیٹک نمبر کی گاڑی کو روکا جس میں سوار شخص کے پاس نہ تو ڈرائیونگ لائسنس تھا نہ ہی وہ روسی زبان کے علاوہ گفتگو کر سکتا تھا۔ پولیس نے اسے غیر محتاط ڈرائیونگ پر 200 روپے جرمانہ کر کے اس کی گاڑی تھانے میں بند کر دی۔ بعد میں روسی سفارتخانے کے عملے نے جرمانے کی رقم ادا کر دی۔ پولیس نے گاڑی اور سفارت خانے کے اہلکار دونوں کو چھوڑ دیا۔

ای پیپر-دی نیشن