پاکستان پریمیر فٹ بال لیگ حبیب بنک اور واپڈا نے میچ جیت لئے
لاہور ( سپورٹس رپورٹر ) نویںپاکستان پریمئیر فٹ بال لیگ میں مزید دو میچز کا فےصلہ ہو گیا۔ حبیب بینک اور واپڈا نے اپنے اپنے میچ جیت لئے۔ گذشتہ روزحبیب بنک اورآرمی کے درمیان پیپلز فٹ بال سٹیڈیم کراچی میں کھیلا گیا جو حبیب بینک نے صفر کے مقابلے میں دو گول سے جیت لیا۔ کے پی ٹی فٹ بال سٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں واپڈا نے نیشنل بنک کے خلاف صفر کے مقابلے میں ایک گول سے کامیابی حاصل کی۔ پاکستان پریمئیرفٹ بال لیگ میں آج بھی دو میچ کھیلے جائےنگے۔ مسلم ایف سی اور ووہیب ایف سی لاہور گورنمنٹ ہائی سکول گراونڈ چمن جبکہ کے ای ایس سی اور خان ریسرچ لیبارٹری کے پی ٹی فٹ بال سٹیڈیم کراچی میں مدمقابل ہونگی۔