• news

جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ آج شروع ہو گا

کیپ ٹاﺅن (اے پی پی) جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ آج بدھ سے نیولینڈز، کیپ ٹاﺅن میں شروع ہوگا۔ اس سے قبل کھیلی گئی تین ٹی۔20 میچوں کی سیریز میں جنوبی افریقہ نے2-1 سے کامیابی حاصل کی۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم گریم سمتھ کی قیادت میںمیدان میں اترے گی جبکہ نیوزی لینڈ کی قیادت کے فرائض برینڈن میک کلم انجام دیں گے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ 11 سے 15 جنوری تک پورٹ الزبتھ میں کھیلا جائے گا۔ 

ای پیپر-دی نیشن