• news

نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں بلیو ٹرف بچھانے کا کام مکمل

لاہور (سپورٹس رپورٹر) دنیا کے سب سے بڑے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں بلیو ٹرف کی تنصیب کا کام مکمل ہو گیا۔ سپورٹس بورڈ پنجاب کے ڈائریکٹر جنرل عثمان انور نے ٹیکنیکل سٹاف کے ساتھ ملکر ٹرف کا جائزہ لیا۔ انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کی جانب سے کلیئرنس ملنے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف باقاعدہ نئی ٹرف کا افتتاح کرینگے۔ ڈیسو ٹرف کا معائنہ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹرف کی تنصیب کے لیے سپورٹس بورڈ پنجاب نے مکمل شفاف طریقہ کار کو اپنایا گیا جبکہ اس سے قبل جس کمپنی کو ٹرف بچھانے کا ٹھیکہ دیا گیا تھا وہ مطلوبہ معیار پر پورا نہیں اتر سکی تھی جس کے باعث اس کا ٹھیکہ منسوخ کر دیا گیا تھا۔ افتتاح کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں انھوں نے کہا بلیو ٹرف اب کھیلنے کے لیے تیار ہے لیکن اس کا افتتاح اس وقت تک نہیں کرایا جائے گا جب تک انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن سے ٹرف کی تنصیب کا فٹنس سرٹیفکیٹ موصول نہیں ہو جاتا۔

ای پیپر-دی نیشن