• news

پاکستان نے سلامتی کونسل کی صدارت ایک ماہ کیلئے سنبھال لی

اقوام متحدہ (آن لائن) پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی ایک ماہ کےلئے سربراہی سنبھال لی اور اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ بڑے اختلافات طے کرنے کےلئے اتفاق رائے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی، وزیراعظم راجہ پروےز اشرف 21جنوری اور وزیرخارجہ حنا ربانی کھر 15جنوری کو خصوصی اجلاسوں کی صدارت کریں گے، پاکستان کے اقوام متحدہ میں مستقل مندوب مسعود خان نے ایک خصوصی تقریب میں پاکستان کی طرف سے صدارت سنبھالی۔

ای پیپر-دی نیشن