• news

بھارتی فوج نے ماضی کی غلطیوں سے سبق نہیں سیکھا‘ حکمران جماعت نیشنل کانفرنس‘ پلوامہ میں فائرنگ کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کرائی جائے‘ حریت کانفرنس

سرینگر (کے پی آئی )مقبوضہ کشمےر کی حکمران جماعت نیشنل کانفرنس کے پارٹی ترجمان تنویر صادق نے فوج سے مخاطب ہوتے ہوئے کہاہے کہ ایسالگتاہے کہ فوج نے ماضی کی غلطیوں سے کوئی سبق نہیں سیکھا۔پلوامہ واقعہ کی غیرجانبدارانہ تحقیقات ہونی چاہئے اور ملوث اہلکاروں کو کڑی سے کڑی سزا ملنی چاہئے۔ آپ افسپا کی آڑ میں اپنی من مانی نہیں کرسکتے،آپ کی ایک غلطی ریاست جموں وکشمیر کو واپس آگ میں دھکیل سکتی ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم منموہن سنگھ ، یو پی اے چیئرپرسن سونیا گاندھی اور وزیر دفاع اے کے انتھونی سے پرزور اپیل کی کہ ایسے واقعات کا سنجیدہ نوٹس لےکر قصورواروں کو عبرتناک سزا دینی چاہئے۔ نیشنل کانفرنس پلوامہ جیسے واقعات کو کبھی برداشت نہیں کریگی۔ بھارتی فوج کشمیر کو بھارت کی کالونی اور کشمیریوں کو اپنا غلام سمجھتی ہے لہٰذا وہ ان پر ہر طرح کے مظالم ڈھانے کو روا سمجھتی ہے۔ حرےت ترجمان ایاز اکبر نے اےک بےان مےں کہا ہے کہ پلوامہ فائرنگ واقعہ کی غیرجانبدار نہ تحقیقات کرائی جائے۔جن وردی پوش اہلکاروں نے نہتے شہریوں پر گولیاں چلائیں۔ وہ آزاد ہیں ۔

ای پیپر-دی نیشن