2012ء: بھارتی فوج کے ہاتھوں 118 کشمیر شہید، 868 زخمی ہوئے
سری نگر (نوائے وقت نیوز) 2012ءمیں بھارتی فوج کے ہاتھوں 118کشمیری شہید ہوئے جبکہ صرف گزشتہ ماہ بھارتی فوجیوں نے 17بے گناہ کشمیریوں کو شہید کیا۔ کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق 2012ءمیں بھی بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کی کارروائیاں جاری رکھیں۔ گزشتہ سال بھارتی فوج کے چھاپوں، کریک ڈاﺅن، فائرنگ اور شیلنگ کے واقعات میں 868 شہری زخمی ہوئے۔