سعودی کابینہ نے مکہ میٹرو ریلوے منصوبے پر عملدرآمد کی منظوری دیدی
لاہور+ مکہ مکرمہ (خصوصی نامہ نگار+آن لائن) سعودی کابینہ نے مکہ مکرمہ میں60ارب ریال کی لاگت سے شہر کے اندرونی ریلوے سسٹم (مکہ میٹرو ریلوے ) پر عمل درآمد کی منظوری دےدی ہے۔ مکہ میونسپلٹی کے متعلقہ عہدیدار عباس قطان کے مطابق اس ریل نیٹ ورک کےلئے مسجد الحرام کے مختلف اطراف میں 700 میٹر کے علاقے کے اندر چار ریلوے سٹیشن بنائے جائیں گے جن کےلئے 18سو جائیدادیں ایکوائر کی جائیں گی ۔اور ان پرقائم عمارتیں مسمار کر دی جائیں گی ۔