• news

راولپنڈی کے قریب مسلح افراد نے بس سے 7 سکیورٹی اہلکار اغوا کرلئے

اسلام آباد (رائٹرز+آئی این پی) ایف آر پشاور میں 21 لیویز اہلکاروں کے قتل کئے جانے کے بعد مسلح افراد نے راولپنڈی کے قریب ایک بس سے 7 سکیورٹی اہلکاروں کو اغوا کر لیا ہے۔ یہ اہلکار چھٹیاں گزار کر راولپنڈی سے واپس بنوں جا رہے تھے۔ فوجی حکام کے مطابق مسلح افراد نے شناخت کے بعد سکیورٹی اہلکاروں کو اغوا کیا اور ان کے ساتھ موجود خاکروب کو بس کے ساتھ جانے دیا۔ دوسرے ذرائع کے مطابق مسلح افراد فوجی وردیوں میں ملبوس تھے۔ ان اہلکاروں کو راولپنڈی کے قریب علاقہ ”جنڈ“ سے اغوا کیا گیا۔ طالبان کمانڈر طارق آفریدی جس کے مسلح افراد اس علاقے میں موجود ہیں غیر ملکی خبر رساں ادارے ”رائٹرز“ کے نمائندے سے رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن رابطہ نہ ہو سکا۔ 

ای پیپر-دی نیشن