مزید 14جماعتوں نے لانگ مارچ کی مخالفت کر دی گرینڈ الائنس بنانے کا فیصلہ
اسلام آباد (اے این این+ ثناءنیوز+ آئی این پی) تحریک انصاف اور جماعت اسلامی سمیت 14 سیاسی جماعتوں نے طاہرالقادری کے لانگ مارچ کی مخالفت کا اعلان کردیا۔ گذشتہ روز نامور ایٹمی سائنسدان اور تحفظ پاکستان پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی رہائش گاہ پر مختلف سیاسی جماعتوں کا اجلاس ہوا جس میں تحریک انصاف‘ جماعت اسلامی‘ جمعیت علمائے پاکستان‘ جمعیت اہلحدیث‘ جمعیت علمائے اسلام (س)‘ تنظیم الاخوان اور تحفظ پاکستان پارٹی سمیت 14 جماعتوں کے نمائندگان نے شرکت کی۔ اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور ڈاکٹر طاہرالقادری کے لانگ مارچ سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ طاہرالقادری کے لانگ مارچ کی حمایت نہیں کی جائے گی۔ آئی این پی کے مطابق اجلاس میں گرینڈ الائنس بنانے کا فیصلہ کیا گیا جس کا اعلان 20 جنوری کے اجلاس میں کیا جائیگا۔ رہنماﺅںکے اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے جس میں کہا گیا لانگ مارچ کے پیچھے ایک بہت بڑی سازش ہے۔ ڈاکٹر عبدالقدیرخان نے ملک کی موجودہ صورتحال سے نمنٹے کے لئے پاکستان پچاﺅ اتحادکا سیاسی اتحاد قائم کرنے کی تجویز دی۔ اعلامیہ میں کہاگیا ہے ملک جن نازک حالات سے گزر رہاہے اس موقع پر نوواردوں اور اقتدارکے مزے لوٹنے والوںکوکسی بھی مہم جوئی سے بعض رہنا چاہیے۔ طاہرالقادری اور الطاف حسین کو نصیحت کرتے ہیںکہ وہ اپنے لانگ مارچ سے باز رہیں اب بیرون ملک سے کٹھ پتلیوںکی ڈوریں کھینچنے کا سلسلہ بند ہونا چاہئے، اس لانگ مارچ کے پیچھے ایک بہت بڑی سازش ہے، غیر آئینی اقدامات کوکسی صورت برداشت نہیں کیاجائے۔ اجلاس میں ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکالنے کے لئے سیاسی ومذہبی جماعتوں پر مشتمل ایک سیاسی اتحاد پاکستان بچاﺅ اتحادکی تجویزدی گئی ہے اس حوالے سے تمام سیاسی مذہبی جماعتوںکے رہنماﺅں سے کہاگیا ہے کہ اپنی جماعتوںسے مشاورت کے بعد اپنے فیصلوںسے آگاہ کریں۔ اجلاس میں لیاقت بلوچ، ڈاکٹرکمال، عمران خان کے نمائندہ جمیل عباسی، اہلسنت والجماعت کے سربراہ علامہ احمد لدھیانوی، علامہ ابتسام الہی ظہیر، مولانا سمیع الحق، تنظیم الااخوان کے ملک عبدالقدیر اعوان، ہزارہ قومی محاذکے نمائندہ جمیل کیانی ودیگرنے شرکت کی۔ اجلاس کے بعد میڈیاکو بریفنگ دیتے ہوئے تحریک تحفظ پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر رفیق احمد غنچہ نے کہاکہ ملک میںکسی غیرآئینی اقدام کی حمایت نہیںکی جائے گی، آئین کی پاسداری کریںگے، ڈاکٹر طاہر القادری کا لانگ آئین کے خلاف ہے۔ انہوں نے کہاکہ دوہری شہریت رکھنے والے کو پاکستان میںسیاست کرنے کی اجازت نہیں۔ اجلاس میں فیصلہ ہوا ہے کہ آئندہ اجلاس 20 جنوری کو ہوگاجس میں آئندہ انتخابات کے بارے میںفیصلے کئے جائیںگے اور قوم کوخوشخبری دی جائے گی۔