• news

ایم کیو ایم بلیک میلر ہے‘ رحمن ملک الطاف حسین کی جیب گرم کرنے لندن گئے : طلال بگٹی

  لاہور( خصوصی رپورٹر) جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ نوابزادہ طلال بگٹی نے کہا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان قائم رہے اس لئے اہل پنجاب کے پاس آئے ہیں کہ بلوچستان میں فوج، ایف سی اور خفیہ اداروں کی مداخلت بند کروانے کیلئے ہماری آواز میں اپنی آواز ملائیں وگرنہ ان کے غلط اقدامات کی قیمت پاکستان کو چکانا پڑ سکتی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون چوہدری باقر حسین کی جانب سے اپنے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانے کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پرکےپٹن(ر)صفدر، مجتبیٰ شجاع ، میاں مرغوب،نصےر بھٹہ، رانا اقبال خان،عثمان تنویر بٹ، میاں طارق،اعجازمہاروی سمیت جمہوری وطن پارٹی کے رہنما سردار نیاز محمد،مدنی بلوچ،نوید چوہدری،زاہدچوہدری، روبینہ شاہ اور آمنہ بھی موجود تھے۔ طلال بگٹی نے کہا کہ بلوچستان میں امن و امان کے بگاڑ کا یہ عالم ہے کہ کور کمانڈر کوئٹہ بھی زرہ بند ہو کر باہر نکلتے ہیں۔ رحمن ملک کی الطاف حسین سے ملاقات پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم بلیک میلر ہے اور رحمن ملک برطانیہ الطاف حسین کی جیب گرم کرنے گئے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ الطاف، چوہدری ٹھگوں کا سپر ٹولہ ہے ۔”قادری“ کو میں خاص نہیں جانتا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اُن کا بیٹا شاہ زین بگٹی وزیر داخلہ رحمن ملک اور ظفر جمالی کے ہاتھ میں کھیل رہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن