سپریم کورٹ نے نااہلی کے خلاف یوسف رضا گیلانی کی نظر ثانی درخواست مسترد کردی
اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی نظرثانی کی درخواست مسترد کردی۔ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی جانب سے نا اہلیت کیخلاف نظرثانی کی درخواست دائر کی گئی۔ ذرائع کے مطابق درخواست ڈاک کے ذریعے عدالت عظمیٰ میں بھیج دی گئی ہے۔ سپریم کورٹ نے یوسف رضا گیلانی کی نظرثانی کی درخواست مسترد کردی۔ سپریم کورٹ نے اعتراض کیا کہ درخواست نامکمل ہے اور مقررہ وقت میں دائر نہیں کی گئی۔ درخواست کے ہمراہ سکیورٹی چالان بھی لف نہیں کیا گیا۔ توہین عدالت کیس میں اعتزاز وکیل تھے کیس نظرثانی درخواست ذاتی طورپر دائر کی گئی۔