ساتھی فنکاروں سے لڑنا جھگڑنا نہیں چاہتی‘ تنقید کا منہ توڑ جواب دینے کا حق رکھتی ہوں : لیلیٰ
لاہور (کلچرل رپورٹر) معروف اداکارہ لیلیٰ نے کہا ہے کہ میں ساتھی فنکاروں سے لڑنا جھگڑنا نہیں چاہتی لیکن مجھ پر کوئی تنقید کرے گا تو میں اس کا منہ توڑ جواب دینے کا حق رکھتی ہوں‘ میں فلموں کیلئے کسی کے ترلے اور منتیں کرنے والی نہیں اپنی عزت اور معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کروں گی۔