2012ئ، پاکستان میں گھریلو تشدد اور خاندانی تنازعات کے واقعات میں 100 فیصد اضافہ
کراچی (این این آئی) پاکستان میں سال 2012ءکے دوران گھریلو تشدد اور خاندانی تنازعات کے واقعات میں 100 فیصد اضافہ سامنے آیا ہے۔ پاکستان میں سال 2012ءکے دوران ویسے تو لاقانونیت کے ان گنت واقعات ریکارڈ پر آئے اور بدقسمتی سے درجنوں ریکارڈ بھی ٹوٹے۔ اسی سال پاکستان خصوصاً کراچی میں گھریلو تشدد کے آن ریکارڈ واقعات کی تعداد بھی دگنی ظاہر ہو رہی ہے۔ ملک بھر میں مختلف این جی اوز کے تحت مختلف شیلٹر ہومز کام کر رہے ہیں تاہم صرف ایدھی فاﺅنڈیشن کے ملک بھر میں قائم شیلٹر ہومز میں خواتین کے پناہ لئے جانے کی تعداد سال 2011ءکی نسبت دگنی ہوئی۔ گھریلو تشدد اور خاندانی جھگڑوں کے باعث سال 2011ءمیں 2665 خواتین نے ایدھی ہومز میں پناہ لی تھی۔