ایل این جی کا پہلا ٹینڈر 9 جنوری کو جاری ہو گا تیل کی سپلائی یقینی بنا رہے ہیں: ڈاکٹر عاصم حسین
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) مشیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم نے کہا ہے کہ سردی میں اضافے سے گیس کی کھپت بڑے گی۔ پٹرول کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جائے گی ملک بھر میں پٹرول پمپس پر سپلائی مانیٹر کر رہے ہیں۔ ملک میں گیس کی کمی پر قابو پانے کےلئے ایل این جی درآمد کرنا ہو گی۔ توانائی کا بحران حل کرنے کےلئے ہمیں ایل این جی درآمد کرنا ہو گی، 35 لاکھ گاڑیوں کو واپس پٹرول پر لانے کےلئے وقت لگے گا، ایل این جی کا پہلا ٹینڈر 9 تاریخ کو جاری کیا جائے گا۔