وکلا تصادم کیس: سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل اور چاروں ایڈووکیٹ جنرلز کو بلا لیا
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ میں تحصیل بورے والا میں وکلا تصادم سے متعلق کیس کی سماعت میں عدالت نے آئندہ سماعت پر اٹارنی جنرل اور چاروں صوبائی ایڈووکیٹ جنرلز کو حاضر ہونے کا حکم جاری کیا ہے اور پاکستان بار کونسل اور چاروں صوبائی بار کونسلز کے وائس چیئرمین حضرات کو بھی عدالت کی معاونت کے لئے حاضر ہونے کی ہدایت کی ہے۔ مقدمہ کی مزید سماعت 3 ہفتوں کے لئے ملتوی کر دی گئی۔ تحصیل بورےوالا کے مرد وکیل کی جانب سے خاتون وکیل کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنانے کے حوالے سے انسانی حقوق کی درخواست کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے کہا کالا کوٹ اور کالی ٹائی آپ کی عزت اور وقار کی علامت ہے،۔ ؟ جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دئیے ہیں کہ اگر وکلا نے اسی طرح لڑنا مرنا ہے تو آپ کے م¶کلین کو انصاف کون فراہم کرے گا؟