او ایس ڈی کیس: سپریم کورٹ کا سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کو پھر نوٹس جاری
اسلام آباد(نوائے وقت نیوز) سپریم کور ٹ نے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کو پھر نوٹس جاری کردیا۔ڈی ایم جی افسران کو او ایس ڈی بنانے سے متعلق کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی۔ جسٹس جواد نے کہا کہ حسن وسیم، فرخندہ وسیم کو 4سال او ایس ڈی بنائے رکھنے پر سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کی رپورٹ اطمینان بخش نہیں۔ ان افسران کو انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایاجارہا ہے ایک ہفتے میں بتایاجائے کہ عدالتی احکامات کی کیوں خلاف ورزی کی گئی۔سپریم کورٹ نے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کو پھر نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا کہ کیوں نہ آپ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔ عدالت نے مزید سماعت8جنوری تک ملتوی کردی۔