ایم کیو ایم نے دہشت گردی، سیرپ سے ہلاکتوں اور اے این پی نے سی این جی، پٹرولیم مصنوعات کی قلت کی تحاریک سینٹ سیکرٹریٹ میں جمع کرا دیں
اسلام آباد (آئی این پی) متحدہ قومی موومنٹ کے سینیٹر کرنل (ر) طاہر حسین مشہدی نے ملک میں قتل وغارت‘ دہشت گردانہ حملوں اور ٹائنو سیرپ سے بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کے معاملے کو زیر بحث لانے کیلئے سینٹ سیکرٹریٹ میں دو علیحدہ علیحدہ تحاریک التواءجمع کرا دیں۔ ادھر عوامی نیشنل پارٹی نے سی این جی اور پٹرولیم مصنوعات کی قلت کے معاملے پر تحریک التوا سینٹ سیکرٹریٹ میں جمع کرا دی۔