شام : آبادی اور پٹرول پمپ پر بمباری ایک ہی خاندان کے 12 افراد سمیت 30 جاں بحق‘ باغیوں کا ائرپورٹ پر حملہ
دمشق (نیوز ایجنسیاں) شام میں باغیوںکا حلب ایئر پورٹ پر حملہ،متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ ادھر فورسز نے باغیوں کے ٹھکانوں پر حملے کئے ہیں۔ دمشق کے نواح میں پٹرول پمپ اور آبادی پر بمباری میں ایک ہی خاندان کے 12 افراد سمیت 30 افراد جاں بحق اور بیسیوں زخمی ہو گئے۔ کئی شہروں میں جھڑپیں جاری ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں آسٹریلوی شہری ابوالولید بھی شامل ہیں۔ ہیومن رائٹس گروپ کے ترجمان نے بتایا سرکاری طیاروں نے موراحیات الاشام قصبے میں لڑاکا طیاروں نے بمباری کی، جاں بحق ہونے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔شام میں امریکی صحافی اور اے این پی کا نمائندہ جمیز فلو کے اغوا ہو گیا۔اقوام متحدہ کے ترجمان نے بتایا شام میں ہلاکتیں 60 ہزار ہو گئیں۔ دریں اثناءجنرل سمیت 20 فوجی بھی منحرف ہونے کی اطلاعات ملی ہیں۔ً