• news

خیبر پی کے کے نوجوان کو فنی تربیت دینے کیلئے نیڈا کا ڈائریکٹوریٹ جنرل ٹیکنیکل ایجوکیشن سے معاہدہ

لاہور (کامرس رپورٹر) نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ڈیزائن اینڈ انیلیسس (نیڈا) نے خیبر پی کے کے دور افتادہ علاقوں کے نوجوانوں کو فنی و تکنیکی تربیت فراہم کرنے کے لئے ڈائریکٹوریٹ جنرل ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ مین پاور سے معاہدہ کر لیا۔ مذکورہ معاہدے کی رو سے دونوں ادارے وزیراعلٰی خیبر پی کے کے مفت فنی و تکنیکی تربیت کے منصوبے کے تحت نوجوانوں کو موبائل فون مرمت کی تربیت فراہم کریں گے۔ اس منصوبے کے تحت خیبر پی کے کے 25 نوجوانوں کو نیڈا کے پشاور مرکز میں تربیت فراہم کی جائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن