• news

موریشس سے ترجیحی تجارتی معاہدہ فری ٹریڈ میں تبدیل کیا جائے: محمد ہارون

کراچی( این این آئی) کراچی چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کے صدر محمد ہارون اگر نے موریشس کے پاکستان میں تعینات سفیر محمد رشد دریاووکے کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورے کے موقع پرپاکستان موریشس فری ٹریڈ معاہدے کے لیے راہیں ہموار کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔ انہوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور موریشس کے درمیان ترجیحی تجارتی معاہدہ 2007میں ہواجس کے تحت 100ٹیرف لائنز پر ترجیحی بنیادوں پر تجارت کی اجازت دی گئی ۔وقت کی ضرورت ہے کہ ترجیحی تجارتی معاہدے کو فری ٹریڈ معاہدے سے تبدیل کیا جائے تا کہ دو طرفہ تجارتی حجم ڈبل ہوسکے ۔ اس ضمن میں دونوں ممالک کی حکومتوں اور بزنس کمیونٹی کو اپنا قردار ادا کرنا ہوگا ۔ پاکستان اور موریشس کی بزنس کمیونٹی موریشس اکنامک زون کے تحت جوائنٹ وینچرز کر سکتے ہیں جس کے زریعے پاکستانی مصنوعات کی رسا ئی افریقی ممالک تک ہو سکتی ہے، اسی طرز پر گوادر کی بند ر گاہ کے زریعے موریشس کی مصنوعات وسط ایشائی ممالک ، سارک ممالک ، مشرق وسطی اور جی سی سی ممالک تک ایکسپورٹ کی جاسکتی ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن