5 ماہ میں کپاس کی برآمدات 2 لاکھ 39 ہزار گانٹھوں تک پہنچ گئیں
اسلام آباد (اے پی پی) رواں مالی سال 2012-13ءکے پہلے پانچ ماہ کے دوران کپاس کی برآمدات دو لاکھ 39 ہزار گانٹھوں تک پہنچ گئیں جبکہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے دوران تین لاکھ52 ہزار 353 کپاس کی گانٹھیں برآمد کی گئی تھیں۔ صنعتی ذرائع کے مطابق رواں سیزن کے دوران شدید سیلاب کی وجہ سے کپاس کی فصل متاثر ہونے سے پیداوار میں کمی آئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ پیداوار میں کمی کی وجہ سے گزشتہ سال کے مقابلے میں برآمدات بھی سست روی کا شکار ہیں۔ ذرائع کے مطابق جولائی سے نومبر 2012 کے دوران دو لاکھ 39 ہزار کپاس کی گانٹھیں برآمد کی گئی ہیں۔