• news

سکوں کے کم ہونے سے ٹکسال کا مستقبل خطرے میں‘ ملازمین کی تعداد بھی نصف

لاہور (خبر نگار) پاکستان میں سکے سازی‘ سول و آرمی میڈلز‘ سرکاری محکموں کی مہریں بنانے والا واحد ادارہ پاکستان منٹ آج بھی انگریز دور کی خستہ حال عمارت میں کام کر رہا ہے۔ حکومت نے ملازمین کی تعداد نصف سے بھی کم کر دی ورکرز سے اضافی کام لیا جا رہا ہے۔ سکوں کے کم ہونے سے ٹکسال کا مستقبل خطرے میں ہے۔ حکومت نوٹوں کے ساتھ ساتھ سکے بھی بڑھائے اس سے کاغذ پر آنے والا خرچ کم ہو گا۔ ایک ورکر سے دو اور تین کا کام لیا جا رہا ہے جبکہ ورکرز جو ماضی میں بھرتی ہو کر گریڈ 5 میں ہی ریٹائر ہو جاتے تھے۔ سی بی اے یونین کی کاوشوں سے گریڈ 11 تک پہنچتے ہیں۔ سی بی اے یونین کے رہنما¶ں رانا عبدالجبار‘ مرید علی‘ صفدر اعوان‘ خادم حسین بٹ نے اپیل کی ہے۔ اپ گریڈ کرنے کے ساتھ ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ اور بونس بھی دیا جائے۔ 

ای پیپر-دی نیشن