سنی اتحاد کے زیر اہتمام تحفظ پاکستان کنونشن آج ہوگا
لاہور (خصوصی نامہ نگار) سنی اتحاد کونسل ضلع لاہور کے زیر اہتمام دہشت گردی، طالبانائزیشن اور ڈرون حملوں کے خلاف ”تحفظ پاکستان کنونشن“ آج جمعرات ہوگا۔ کنونشن کی صدارت سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ فضل کریم کریں گے جبکہ سنی اتحاد کونسل کے سیکرٹری جنرل حاجی محمد حنیف طیب، صاحبزادہ سید حامد سعید کاظمی، پیر سید عظمت علی شاہ بخاری، پیر فضیل عیاض قاسمی، پیر حمید جان سیفی، صاحبزادہ حامد رضا مہمانان خصوصی ہونگے۔