کرپٹ ٹولہ انتخابات میں مسلم لیگ ن کو شکست نہیں دے سکے گا: صغریٰ عائشہ
لاہور (لیڈی رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی صغریٰ عائشہ نے کہا ہے پیپلز پارٹی اور دیگر جماعتوں کا کرپٹ اتحادی ٹولہ پاکستان کو لوٹنے پر لگا ہو ا ہے۔ زرداری ٹولہ اپنے ساتھ ایک سو اور بھی سیاسی جماعتوں کا اتحاد بنا لے تب بھی مسلم لیگ (ن) کو آئندہ الیکشن میں شکست نہیں دئے سکتا جس کا ثبوت ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کی کامیابی ہے۔