• news

”حکومت مزارت کی دیکھ بھال اور زائرین کو سہویات فراہم کرنے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے“

لاہور (خصوصی نامہ نگار) صوبائی وزیر اوقاف حاجی احسان الدین قریشی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت بزرگان دین اور صوفیاءکرام کے مزارات کی دیکھ بھال اور زائرین کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لئے خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دربار حضرت داتا گنج بخشؒ پر سکیورٹی، لنگر، محفل سماع و دیگر انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔ حاجی احسان الدین قریشی نے کہا کہ محکمہ اوقاف نے زائرین کی سہولت کے لئے سکیورٹی اور لنگر کے خصوصی اقدامات کئے ہیں۔ علماءو مشائخ صوفیاءکرام کی تعلیمات کو فروغ دے کر عوام میں برداشت و رواداری اجاگر کریں۔ 

ای پیپر-دی نیشن