عالمی رابطہ ادب اسلامی پاکستان کا سیمینار آج ہو گا
لاہور (خصوصی نامہ نگار) عالمی رابطہ ادب اسلامی پاکستان کے زیراہتمام آج بعد نماز عصر ”الشریعہ اکیڈمی“ گوجرانوالہ میں شیخ الحدیث مولانا زاہد الراشدی کی زیرصدارت منعقد ہو گا جس کے مہمان خصوصی حاجی فیاض خان سواتی ہونگے جبکہ سیمینار سے عالمی رابطہ ادب اسلامی پاکستان کے مرکزی قائدین ڈاکٹر محمد سعد صدیقی، حافظ فضل الرحیم اشرفی، ڈاکٹر محمود الحسن عارف، ڈاکٹر خالق داد ملک، ڈاکٹر حافظ عبدالقدیر، پروفیسر حافظ سمیع اللہ فراز اور دیگر نامور عالمی و ادبی شخصیات شرکت کرینگی ۔