ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی نے سکندر آباد کچی آبادی کے مالکانہ حقوق کی رپورٹ طلب کر لی
لاہور (خصوصی نامہ نگار) ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی رانا مشہود احمد خان نے ایم ڈی واسا کو کچی آبادی سکندر آباد کے رہائشیوں کو مالکانہ حقوق نہ دینے پرتنبیہ دیتے ہوئے اس حوالے سے ہونے والی پیش رفت کی رپورٹ آج تک پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ پنجاب ڈپٹی سپیکر نے اس بات کا بھی سخت نوٹس لیا کہ جب عدلیہ نے کچی آبادی کے رہائشیوں کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے اور وزیر اعلیٰ پنجاب نے اس حوالے سے آرڈر بھی جاری کئے ہوئے ہیں پھر سکندر آباد کچی آبادی کے مکینوں کا نوٹیفکیشن اب تک کیوں نہیں کیا گیا؟