• news

ایبٹ آباد کمشن نے رپورٹ وزیراعظم کو پیش کردی‘ سرحدوں کے تحفظ کیلئے سفارشات

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ایبٹ آباد کمشن نے اپنی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کر دی۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف سے چیئرمین ایبٹ آباد کمشن جسٹس (ر) جاوید اقبال نے ملاقات میں رپورٹ پیش کی۔ رپورٹ 400 صفحات پر مشتمل ہے جس میں گواہوں سمیت 300 عسکری و سول حکام اور دیگر افراد کے بیانات شامل ہیں۔ وزیراعظم جائزہ لیکر رپورٹ کو عام کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کرینگے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کمشن نے ایسے واقعات سے بچنے اور سرحدوں کے تحفظ سے متعلق سفارشات دی ہیں۔ رپورٹ میں اسامہ بن لادن کی بیواﺅں اور کمپاﺅنڈ سے ملنے والے شواہد کی تفصیلات شامل ہیں۔ اسامہ کے کمپاﺅنڈ سے ملنے والا اسلحہ، ڈائری، کمپیوٹر ڈسک اور دیگر دستاویزات کی رپورٹ بھی شامل ہیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن